Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مستحق لڑکیوں کے نکاح کیلئے درخواستیں مطلوب

مستحق لڑکیوں کے نکاح کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (راست) انجمن فلاح معاشرہ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں مستحق لڑکیوں کے نکاح منعقد کئے جائیں گے جس میں نوبیاہتا جوڑوں کو تمام ضروری سامان زندگی فراہم کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ڈاکٹر ایم اے انصاری جنرل سکریٹری انجمن فلاح معاشرہ نے مستحق لڑکیوں کے والدین و سرپرستوں کو اطلاع دی ہے کہ اگر ان کی لڑکی کا رشتہ طئے ہوچکا ہے اور لڑکے والے تنظیم ہذا کے تحت منعقد کئے جانے والے نکاح کیلئے رضامند ہوں تو وہ لڑکی اور لڑکے کے رہائشی و شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ وغیرہ اور لڑکی کی جانب سے کم از کم دو اور لڑکے کی جانب سے دو گواہوں کے ساتھ معتمد انجمن فلاح معاشرہ سے بمکان متصل مسجد شریفہ و محمود، رحمت نگر یاقوت پورہ بہ اوقات 10 بجے دن تا شام 5 بجے یاد فتر انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی پر بہ اوقات 6 تا 9 بجے شام ربط کریں۔ دستاویزات کے مطابق لڑکی کی عمر 18 سال اور لڑکے کی عمر 21 سال ہونی چاہئے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9390263068 ، 9849270392 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT