Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مستعملہ پانی استعمال کریں گے : بی سی سی آئی

مستعملہ پانی استعمال کریں گے : بی سی سی آئی

ممبئی ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے استفسار کا جواب دیتے ہوئے بی سی سی آئی نے آج کہا ہے کہ قحط سالی کا شکار مہاراشٹرا میں آئی پی ایل کے مقابلوں کے دوران میدان میں مستعملہ پانی کو قابل استعمال بناتے ہوئے استعمال کیا جائے گا ۔ بی سی سی آئی کے کونسل رفیق دادا نے بورڈ کی جانب سے داخل کردہ جواب میں کہا ہے کہ بورڈ نے رائیل ویسٹرن انڈیا ٹیرف کلب سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ ممبئی اور پونے میں منعقد ہونے والے آئی پی ایل کے مقابلوں کے لئے مستعملہ پانی کو میدان پر دوبارہ قابل استعمال بنائے گا ۔ پونے میں آئی پی ایل کے 9 مقابلے جبکہ ممبئی میں 8 مقابلے منعقد شدنی ہے جس میں سے ممبئی میں ایک مقابلہ پہلے ہی منعقد ہوچکا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزآنہ 7 تا 8 ٹینکر پانی جوکہ مستعملہ ہو اسے بہتر بناتے ہوئے میدان پر مقابلے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ واضح رہے مہاراشٹرا میں شدید قحط سالی کے بعد بمبئی ہائیکورٹ نے بی سی سی آئی سے استفسار کیا ہے کہ جہاں خشک سالی کی وجہ سے ریاست کو کئی مسائل درپیش ہیں تو وہیں دوسری جانب آئی پی ایل کے مقابلوں کیلئے میدان پر ہزاروں لیٹر پانی کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT