Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مستفیض پاکستان سوپر لیگ سے باہر

مستفیض پاکستان سوپر لیگ سے باہر

ڈھاکہ  ، 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے نوجوان اسٹار بولر مستفیض الرحمان کندھے کی انجری کے سبب پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔کھلنا میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر زخمی ہوگئے تھے اور عدم صحتیابی کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔4 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سوپر لیگ میں لاہور قلندرز کی فرنچائز نے 50 ہزار ڈالر میں مستفیض کی خدمات حاصل کی تھیں۔انجری سے چند دن قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ فاسٹ بولر کو انجری اور تھکن سے بچانے کیلئے شاید پی ایس ایل کیلئے این او سی جاری نہ کریں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے امید ظاہر کی کہ مستفیض 24 فروری سے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مستفیض کو ابھی بھی فٹ ہونے میں دو ہفتے لگیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ جیسے اہم ایونٹس سے قبل فٹ ہو جائیں۔پاکستان سوپپر لیگ میں شرکت کرنے والے دیگر تین بنگلہ دیشی اسٹارز تمیم اقبال، مشفق الرحیم اور شکیب الحسن ممکنہ طور پر آج رات متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT