Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مستفیض کا ’’خفیہ ہتھیار‘‘ ورلڈکپ تک پوشیدہ رکھنے کی کوششیں

مستفیض کا ’’خفیہ ہتھیار‘‘ ورلڈکپ تک پوشیدہ رکھنے کی کوششیں

ڈھاکہ ۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کے ’’خفیہ ہتھیار‘‘کو پوشیدہ رکھنے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں اور انہیں پاکستان سوپر لیگ سے دستبردار کروانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے تاکہ بائیں ہاتھ کے بولر کی تیکنیک بدستور ایک راز ہی رہے۔ ذرائع کے بموجب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) انہیں پاکستانی لیگ میں شرکت سے روکنے کی خاطر مالی ازالے کیلئے بھی تیار ہے۔ گولڈ کیٹگری میں شامل مستفیض الرحمن کو پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پچاس ہزار ڈالرز میں خریدا ہے اور مختصر طرز کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نہیں چاہتے کہ ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ سے قبل بیٹسمین ان کی گر کو سمجھ لیں۔

TOPPOPULARRECENT