Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مستفیض کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

مستفیض کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

میر پور ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمن، سومیا سرکار اور صابررحمن کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہیں ڈی زمرے میں شامل کیا جائے گا۔حالیہ عرصے میں نیشنل ٹیم کا مستقل حصہ نہ بننے والے اسٹار کھلاڑی انعام الحق اور شفیع الاسلام  نئے معاہدے سے محروم ہو سکتے ہیں جبکہ فاسٹ بولر تسکین احمد کو بھی ممکنہ فہرست سے نظر انداز کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ونڈے کپتان مشرف مرتضیٰ، ٹسٹ قائد مشفق الرحیم، شکیب الحسن اورتمیم اقبال کو اے پلس زمرے میں شامل کیا جائے گا۔
پیٹرسن بیٹی کے باپ بن گئے
لندن ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن اس مرتبہ بیٹی کے باپ بن گئے۔ان کی اہلیہ اور سابق گلوکارہ جیسیکا نے مقامی اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔ کیون پیٹرسن نے ٹوئٹر پر بچی کا نام روزی رکھتے ہوئے تصویر پوسٹ کی ہے جبکہ ان کا پہلا بیٹا ڈائیلن پانچ سال کا ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT