Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مستقبل قریب میں امریکہ ، چین اور ہندوستان دنیا کے سوپر پاور ممالک

مستقبل قریب میں امریکہ ، چین اور ہندوستان دنیا کے سوپر پاور ممالک

آئی ایم ٹی کالج انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ٹکنالوجی کی سالانہ تقریب ، چندرا بابو نائیڈو کا خطاب
شمس آباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع چرلہ گوڑہ میں واقع آئی ایم ٹی کالج انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ٹکنالوجی حیدرآباد کے پانچویں بیاچ 2015 ، 2017 میں 172 طلباء نے پوسٹ گریجویٹ ان مینجمنٹ ڈپلوما میں کامیاب میں آندھرا پردیش چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے ہاتھوں اسنادات تقسیم کئے گئے ۔ آئی ایم ٹی بزنس اسکول کے طلباء نے PGDM کے مختلف کورسیس ، مارکیٹنگ ، فینانس ، ہومس ریسورز مینجمنٹ انالٹیکس ، جنرل مینجمنٹ اینڈ آپریشن میں کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے این چندرا بابو نائیڈو نے اپنی مخاطب میں کہا کہ یہاں پر موجود عوام مجھ سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں لیکن عملی میدان میں مجھے کافی تجربہ ہے ۔ میں کبھی لاپرواہی سے کام نہیں لیتا اور ریاست کی تقسیم پر انہیں کوئی افسوس نہیں ہے ۔ اور ہمیں نئی شروعات کرنے کا موقع فراہم ہوا ۔ ہندوستان مستقبل میں ملازمت کے لیے بہترین ذریعہ بنے گا ۔ امریکہ ، چین اور ہندوستان دنیا کے سپر پاور ممالک بننے جارہے ہیں اور ہمارا ملک معیشت میں بہت جلد دنیا کا پہلا ملک ہوگا ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء سے تفصیلی بات کرتے ہوئے ان کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ کمل ناتھ رکن پارلیمنٹ اور صدر آئی ایم ٹی گروپ اور بکل ناتھ نائب صدر گورننگ کونسل آئی ایم ٹی وغیرہ موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT