Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مستقبل قریب میں ملک میں مزید اصلاحات : وینکیا نائیڈو

مستقبل قریب میں ملک میں مزید اصلاحات : وینکیا نائیڈو

وشاکھاپٹنم 9جنوری (یواین آئی ) مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں مزید اصلاحات کئے جائیں گے ۔ بدعنوانیوں ‘ کالے دھن کے خاتمہ کیلئے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑی نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ای گورننس پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ایسے حوصلہ مند فیصلوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مرکزی حکومت جلد بے نامی جائیدادوں پر توجہ دے گی۔ قبل ازیں دولت صرف چند لوگوں کے پاس ہی رہتی تھی ۔ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک کی مناسب طریقہ سے ترقی کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے رشوت ‘ کالے دھن کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے مناسب استعمال سے تیز تر ترقی ممکن ہے اور مبسوط معیشت کی ضرورت ہے ۔ ملک کی تیزتر ترقی کے کئی مواقعے ہیں یہاں پر وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ محنت کرنے والے لوگ بھی زیادہ ہے ۔ ٹکنالوجی کی جدید کاری اور آئی ٹی کے مناسب انتظامات سے تیز ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا معاشی تفاوت 81 فیصد ہے ۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کے ذریعہ لوگوں کی زندگی کو آرام دہ بنایا جاسکتا ہے اور کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی وزارتیں اور محکمہ جات میں یکم جنوری 2016 سے مختلف عہدوں پر تقرری کے لئے انٹرویو کو برخاست کردیا گیا ہے ۔ یہ الیکٹرانک آلات ڈیجیٹل طریقہ کار سے ممکن نہیں ہوا بلکہ شفافیت لانے کیلئے یہ ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید شفافیت ‘ جوابدہی ‘ رشوت سے پاک نظام لانا چاہتی ہے ۔ رشوت کو ہرگزبرداشت نہ کرنے وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی کیلئے ضروری آلہ اور بیورو کریٹ ہیں۔ کام دوست ماحول بیورو کریٹس کو فراہم کیا جارہا تاکہ یہ افسراپنی صلاحیت کے لحاظ سے بہتر خدمات انجام دیں ۔

TOPPOPULARRECENT