Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مستقبل میں کے سی آر مخالف  طاقتیں ابھریں گی ‘ ریونت ریڈی

مستقبل میں کے سی آر مخالف  طاقتیں ابھریں گی ‘ ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 10اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم کارگزار صدر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی مخالف طاقتیں ابھریں گی کیونکہ وہ اپنے فرزند کے ٹی راما راؤ کو چیف منسٹر عہدہ پر فائز کرنے کوشاں ہیں جس کی پارٹی میں مخالفت ہو رہی ہے ۔ ریونت ریڈی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کے مابین اختلافات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان اختلافات کو ختم کرنے میں مصروف چندر شیکھر راؤ ریاست کے نظم و نسق پر دلچسپی کا اظہار نہیں کررہے ہیں ۔ وہ ان اختلافات کو ختم کروانے پر ہی ساری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کانگریس کو حدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست تلنگانہ میں اہم اپوزیشن کا رول ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT