Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / مسجد اقصیٰ کے باہر اسکینرز نہیں ہٹائیں گے: اسرائیل

مسجد اقصیٰ کے باہر اسکینرز نہیں ہٹائیں گے: اسرائیل

بیت المقدس ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے باہر نصب کیے جانے والے الیکٹرانک اسکینگ گیٹس ہر گز نہیں ہٹائے گی البتہ ہو سکتا ہے کہ ان گیٹوں کا استعمال کم کر دیا جائے۔اسرائیلی وزیر ترقیات نے باور کرایا ہے کہ مذکورہ گیٹ باقی رہیں گے۔ وزیر کے مطابق فلسطینیوں کے پاس ان گیٹوں سے گزرے بغیر مسجد میں داخل ہونے کا متبادل موجود ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو جن کو دائیں بازو کے شدت پسندوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے، انہوں نے بیت المقدس میں سکیورٹی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لئے اپنی سکیورٹی کچن کابینہ کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ادھر اوقاف کے فلسطینی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ قابض اسرائیلی پولیس کی جانب سے بابِ اسباط کے سامنے فولادی پْل پر کیمروں کی تنصیب کو مسترد کرتی ہے۔ یہ تنصیب معدنی دھاتوں کا پتہ چلانے والے اْن اقدامات کا ہی حصہ ہے جن پر فلسطینیوں کو سخت اعتراض ہے۔دوسری جانب ’’فتح‘‘ تحریک کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں داخلہ خالصتاً اسلامی معاملہ ہے جس کو اسلامی اوقاف کا محکمہ اور مسجد اقصیٰ کے متولی انجام دیتے ہیں اور اسرائیل کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمروں کا معاملہ ایک سادہ سا اقدام شمار کیا جا رہا ہے مگر یہ ہماری جانب سے یکسر مسترد شدہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT