Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / مسجد اقصی میں 3 فلسطینی شہید اور 2 اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک

مسجد اقصی میں 3 فلسطینی شہید اور 2 اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک

بیت المقدس ۔ 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے جمعے کے روز مسجد اقصی کے صحن میں 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اس سے قبل تینوں فلسطینیوں نے مسجد کے بابِ اسباط سے نکل کر قابض اسرائیلی پولیس کے ایک گروپ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں اسرائیلی حکام نے سرکاری طور پر اعلان کیا کہ واقعے میں دو پولیس اہل کار مارے گئے ہیں۔حملہ آور فلسطینیوں کے مسجد اقصی کے صحن میں آنے کے بعد وہاں مسلح جھڑپ ہوئی اور اْم الفحم شہر سے تعلق رکھنے والے تینوں فلسطینی محمد احمد جبارین (29 سال) ، محمد عبد اللطیف جبارین (19 سال) اور محمد احمد مفضل جبارین (19 سال) جاں بحق ہو گئے۔واقعے کے فورا بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصی کی بندش کر دی اور بیت المقدس شہر کے اولڈ ٹاؤن کی مکمل ناکا بندی کر کے اسے باقی شہر سے علاحدہ کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT