Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / مسجد الاقصیٰ سے میٹل ڈیٹکٹرس ہٹانے کا فیصلہ

مسجد الاقصیٰ سے میٹل ڈیٹکٹرس ہٹانے کا فیصلہ

یروشلم ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزراء نے فیصلہ کیا ہیکہ انتہائی حساس نوعیت کے مقدس مقامات پر میٹل ڈیٹکٹرس کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں مسجد اقصیٰ کے باب الداخلہ پر نصب کئے گئے میٹل ڈیٹکٹرس کو فلسطینی شہریوں نے اپنی توہین سے تعبیر کیا کیونکہ مسجد اقصیٰ جیسے مقدس مقام کو نقصان پہنچانے کیلئے وہ خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے لہٰذا اسرائیلی حکام کو آخر یہ کیا سوجھی کہ انہوں نے میٹل ڈیٹکٹرس نصب کردیئے جس کا نتیجہ تشدد کی صورت میں ظاہر ہوا۔ بہرحال دیر آئے درست آئے کے مصداق اسرائیل کو اب یہ اندیشہ لاحق ہوگیا تھا کہ فلسطینیوں کا احتجاج کہیں اسرائیل اور فلسطین کی حدود کو پار کرتے ہوئے بین الاقوامی موقف نہ اختیار کرلے۔ دریں اثناء وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں میٹل ڈیٹکٹرس کی جگہ ایک عصری ٹیکنالوجی سے مربوط طریقہ کار کو سیکوریٹی چیک کیلئے استعمال کیا جائے گا اور میٹل ڈیٹکٹرس ہٹالئے جائیں گے۔ اسرائیل کی سیکوریٹی کابینہ نے بھی سیکوریٹی چیک کیلئے میٹل ڈیٹکٹرس کا استعمال نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ میٹل ڈیٹکٹرس ہٹانے کی خبر عام ہوتے ہی فلسطینی شہریوں کی کثیر تعداد نے وہاں پہنچ کر جشن منایا۔

TOPPOPULARRECENT