Thursday , June 29 2017
Home / Top Stories / مسجد الاقصیٰ کے احاطہ سے کٹر یہودیوں کا اخراج

مسجد الاقصیٰ کے احاطہ سے کٹر یہودیوں کا اخراج

یوم یروشلم کے موقع پر ممنوعہ یہودی عبادت کی کوشش ناکام
یروشلم ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے کہا ہیکہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجد الاقصیٰ کے احاطہ سے آج چند سخت گیر یہودیوں کے ایک گروپ کو باہر نکال دیا جو وہاں یہودیوں کی عبادت پر عائد امتناع کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ ایک ایسے وقت جب اسرائیلی عوام آج یوم یروشلم کی یاد منارہے تھے کہ 10 سخت گیر یہودی مسجد الاقصیٰ کے احاطہ میں پہنچ کر بطور احتجاج عبادت کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہیکہ 1967 میں لڑی گئی چھ روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ کے بعد اس مقدس شہر پر اسرائیل نے آج ہی کے دن اپنا کنٹرول قائم کرلیا تھا۔ اسرائیل میں ضم کردہ مشرقی یروشلم کا یہ بالائی مقام مسلمانوں میں احاطہ حرم الشریف کہلایا جاتا ہے، جس میں مسجد الاقصیٰ اور گنبد صغراء بھی شامل ہے۔ یہودی بھی اس مقام کو اپنی مقدس ترین عبادتگاہ تصور کرتے ہیں۔ یہ اسلام کا تیسرا مقدس ترین اور یہودیوں کا پہلا مقدس ترین مقام ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT