Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / مسجد الحرام میں خطبات کا تین نئی زبانوں میں ترجمہ

مسجد الحرام میں خطبات کا تین نئی زبانوں میں ترجمہ

مکتہ المکرمہ ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسجدالحرام میں ہونے والے خطبات کی عربی کے علاوہ دیگر زبانوں میں ترجمے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت خطبات، لیکچرز اور اصول وقوائد کا ترک، فارسی اور ھوسا زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔ خادم الحرمین شریفین انسٹی ٹیوٹ برائے حج اور عمرہ ریسرچ نے اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ مسجد الحرام میں ترجمے کے شعبے کے ڈائریکٹر ولیدالصقعبی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے نتیجے میں ان ہزاروں زائرین کو فائدہ پہنچے گا جو کہ یہ تین زبانیں بولتے ہیں اور ان افراد کو جمعہ کے خطبات اور دیگر لیکچرز کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ انسٹی ٹیوٹ اس سے پہلے انگریزی، فرانسیسی، مالے اور اردو زبان میں خطبات کے ترجمے کے لئے اقدامات مکمل کر چکی ہے۔ الصقعبی کا کہنا تھا “ہماری جانب سے خدا کے گھر میں آئے مہمانوں کے لئے ترجمے کی خدمات مہیا کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔” حرمین شریفین کے جملہ امور کی ذمہ دار تنظیم کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس منصوبے کی سربراہی کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جس میں ام القراء ، شاہ عبدالعزیز اور امام محمد بن سعود یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اسکالرز شامل ہوں گے۔ شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تیسرے مرحلے مخصوص موقع کے علاوہ روز مرہ کی بنیاد پر بھی ترجمے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خطبے کے مرکزی مواد، لیکچرز اور نئے قوائد کو سوشل میڈیا کے ذریعے زائرین تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائیگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT