Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / مسجد الحرام میں ہجوم پر قابو پانے جدید ترین نظام نصب

مسجد الحرام میں ہجوم پر قابو پانے جدید ترین نظام نصب

مکہ مکرمہ۔ 27 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں ہجوم پر قابوپانے اور سکیورٹی معاملات کی بہتری کیلئے ایک نیا اسمارٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے اور ان دنوں اس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ڈائریکٹوریٹ برائے حج اور عمرہ سکیورٹی آپریشنز کے کرنل بدر بن سعود السعود کا کہنا ہے کہ جدید ترین ’راصد‘ سسٹم ام القراء یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کروایا گیا ہے۔کرنل بدر نے مزید بتایا کہ یہ نظام حج اور عمرہ کی سکیورٹی کے لئے کام کرنے والی اسپیشل فورسز کی جانب سے مسجد الحرام میں قابو پانے کے لئے تیار کئے جانے والے حل اور الیکٹرانک سکیورٹی کی سفارشات میں شامل تھا۔اس نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے ہجوم کی صورتحال دکھائی جائے گی۔اس نظام کو حج اور عمرہ کی سکیورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میجر سعود الخالیاوی کی زیر نگرانی نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سپیشل فورسز برائے حج وعمرہ کے کمانڈر میجر محمد الشریف بھی اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔ام القراء یونیورسٹی میں ریسرچ ٹیم کے سربراہ انس باسلمہ کا کہنا تھا کہ ’راصد سسٹم ‘مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو سبک رو بنانا ہے جس سے رش کی صورتحال میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT