Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسجد اور غسل خانہ میت کی تعمیر کیلئے تعاون کی اپیل

مسجد اور غسل خانہ میت کی تعمیر کیلئے تعاون کی اپیل

کریمنگر /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک مشاورتی اجلاس بضمن تعمیر مسجد افضل بیابانی ( خط صالحین ) بائی پاس روڈ کریم نگر منعقد ہوا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری سید شاہ محمد قادری امام و خطیب مسجد شیخان کورٹلہ کریم نگر سے کیا گیا ۔ ابتدائی کلمات میں جناب محمد عبدالصمد نواب نے تفصیلی رپورٹ پیش کی 1999 ء میں ادارہ خادمان ملت کی جانب سے اس وقت کے کلکٹر جناب دیو ورتا کنٹہ سے نمائندگی کرنے پر 4 ایکڑ اراضی مطابق سروے نمبر 622 بائی پاس روڈ کریم نگر الاٹ کی گئی ۔ اس جگہ پر ایک مسجد جس کا نام افضل بیابانی ہے اور میتوں کیلئے غسل خانہ کا تعمیری کام جاری ہے اور دو سلاب بھی بن چکے ہیں باقی جگہ پر Layout پلاننگ کیلئے جناب عارف عثمانی انجینئیر کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اس مقصد کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ اس قبرستان میں پختہ قبور کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس میں جس کسی کی بھی تدفین ہوگی اس کا مکمل ریکارڈ دفتر میں محفوظ ہوگا ۔ اس کی انتظامی کمیٹی کے تحت 23 شٹرس پر مشتمل کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کا بھی عزم ہے تاکہ مسجد و قبرستان کی حفاظت اور اخراجات کی پابجائی ہوسکے ۔ اس مسجد کا اور قبرستان ( غسل خانہ میت ) کا تعمیری تخمینہ تقریباً پچاس لاکھ روپئے ہے ۔ شہریان کریم نگر سے پرخلوص اپیل کی جاتی ہے کہ اس مقصد کی تکمیل کیلئے دامہ درمہ سخن زیادہ سے زیادہ تعاون فرمائیں ۔ آج کے دور میں مکانات کشادہ نہیں رہے جس کی بناء پر میتوں کو مکان میں غسل دینا ناممکن ہوگیا ہے ۔ اس لئے میتوں کے غسل کیلئے غسل خانہ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ ادارہ خادمان ملت کریم نگر لاوارث اور نادار میتوں کی تجہیز و تکفین کرتا رہا ہے ۔ اس کام کیلئے بھی سہولت ہوگی ۔ جناب محمد عارف صاحب فلور لیڈر ٹی آر ایس اور جناب احمد محی الدین بابو جانی کوآٖشن ممبر نے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ 6000 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے جو بھی کام ہوگا اس کو کرنے کیلئے تیار ہیں اور مقامی ایم پی ایم ایل اے اور نیشنل کارپوریشن سے فنڈ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جناب خیرالدین صاحب امیر جماعتا سلامی نے کہا کہ ہم کو متحد ہوکر کام کرنا چاہئے جو ھبی اپیل آئے گی تعاون کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اپنے خطاب میں مولوی محمد جمیل معتمد میوہ مظہر محی الدین ، مولوی محمد جمیل ، سعدیہ ٹرسٹ اور مرزا امجد اللہ بیگ صدر خادمان ملت نے تعاون کرنے کا وعدہ کیا اور اس اجلاس میں مختلف شعبہ حیات کے اراکین نے شرکت کی ۔ آخر میں مولانا محمد خواجہ علیم الدین نظامی کی دعاء پر صدر مسجد کمیٹی ہذا کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT