Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / مسجد بی بی کا مقبرہ میں نمازوں کا احیاء کرانے پر زور:پرنس طوسی

مسجد بی بی کا مقبرہ میں نمازوں کا احیاء کرانے پر زور:پرنس طوسی

اورنگ آباد۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پرنس یعقوب حبیب الدین طوسی جو خود کو آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے بتاتے ہیں، انہوں نے آج مطالبہ کیا کہ یہاں واقع بی بی کا مقبرہ کے احاطہ میں موجود تاریخی مسجد میں باقاعدہ نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔ احاطہ مقبرہ میں واقع یہ مسجد بند ہے اور وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ دستور میں دی گئی مذہبی آزادی کی ضمانت کے مغائر ہے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ پرنس طوسی اس مقام کے متولی بھی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سال تمام تاریخی تاج محل کی مسجد میں نماز کی اجازت دی جاتی ہے تو پھر تاج محل کی ہوبہو شکل والے مقبرہ میں کیوں نہیں۔شہنشاہ اورنگ زیب نے 1660 میں یہ مقبرہ اپنی پہلی بیوی دلرس بانو بیگم کی یاد میں تعمیر کرایا تھا۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT