Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / مسجد حرام میں تیسری توسیع 6 پلوں کی تعمیر

مسجد حرام میں تیسری توسیع 6 پلوں کی تعمیر

مکہ مکرمہ ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی تیسری سعودی توسیع، بنیادی نوعیت کی تبدیلی کی جانب گامزن ہے۔ تبدیلی کے اس سفر کا محور 6 نئے پْلوں کی تعمیر ہے جو توسیع کو حرم کی تمام سمتوں سے مربوط کرتے ہیں۔ اس کا مقصد ایک طرف تو نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنا ہے اور دوسری طرف عمر رسیدہ، بیمار اور معذور افراد کی خدمت ہے۔ایک سرکاری ذمہ دار نے بتایا کہ ” حرم مکی کی توسیعات ملانے والے پْلوں سے مربوط ہیں۔ یہ پْل تیسری سعودی توسیع اور مطاف منصوبے کے درمیان ہیں۔ اس کے علاوہ مطاف منصوبے کو مسعی کے منصوبے سے بھی ملاتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT