Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / مسجد حرام کرین حادثہ، کیس تحقیقات کے بعد عدالت کے سپرد

مسجد حرام کرین حادثہ، کیس تحقیقات کے بعد عدالت کے سپرد

ریاض۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  گزشتہ برس مسجد حرام میں کرین حادثہ کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد معاملہ فوجداری عدالت کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی نے مقامی صحافتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد حرام میں کرین حادثہ کیس کی تحقیقات کے بعد کیس مخصوص فوجداری عدالت کو سپرد کیا گیا ہے۔ مسجد حرام میں کرین حادثے میں کم از کم 107 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اخبار الریاض کے مطابق کرین حادثے کی آٹھ ماہ تک تحقیقات جاری رہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معاملہ عدالت کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عدالت پیش آئند ایام میں کیس کی سماعت شروع کرے گی۔ سماعت کے دوران حادثے میں نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزمان میں مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کی ذمہ دار کمپنی کے انجینئر اور منصوبوں کے نگران شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT