Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسجد رحمانیہ آثار شریف تالا گڈہ کو وقف بورڈ نے راست اپنی نگرانی میں لے لیا

مسجد رحمانیہ آثار شریف تالا گڈہ کو وقف بورڈ نے راست اپنی نگرانی میں لے لیا

حیدرآباد ۔ /22 جولائی (راست) مسجد رحمانیہ آثار شریف تالا گڈہ بس اسٹانڈ جس کی جملہ اراضی 4020 گز ہے اور ایک مدرسہ 100 گز پر مشتمل ہے کو تلنگانہ وقف بورڈ نے راست اپنی نگرانی میں لے لیا ہے ۔ اسی مسجد کے ایک مصلی جناب سید فہیم الدین اور دیگر نے وقف بورڈ سے شکایت کی تھی کہ مسجد کے سابقہ انتظامی کمیٹی جو (28-11-14) کو اپنی میعاد ختم کرچکی تھی ۔ مسجد کے حساب و کتاب مبینہ طور پر نہ تو مصلی حضرات کو پیش کیا گیا اور نہ ہی وقف بورڈ میں اس کی آڈیٹنگ کروائی گئی تھی ۔ انتظامی کمیٹی پر اور بھی کئی بے قاعدگی کے الزامات تھے ۔ وقف بورڈ شکایت ملنے پر عہدیداروں کے ذریعہ انکوائری کروائی اور اس کی رپورٹ ملنے کے بعد فیصلہ کیا اس مسجد کو راست وقف بورڈ کے تحت کرنے کے احکامات (15-7-16) کو جاری کردیئے ہیں ۔ مسجد کو اپنی تحویل میں لینے اور تمام اکاؤنٹ کے کتابوں کو ضبط کرنے وقف بورڈ نے تحصیلدار آصف نگر منڈل سے درخواست کی اور کہا کہ وقف عہدیدار جب بھی اپنی نگرانی میں لینے کی کارروائی کریں اس پوری کارروائی کا پنچنامہ کرلیں ۔ وقف بورڈ نے انسپکٹر پولیس ٹپہ چبوترہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دوران کارروائی پولیس بندوبست انجام دے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT