Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مسجد عالیہ میں درس تجوید و قرات کی تکمیل

مسجد عالیہ میں درس تجوید و قرات کی تکمیل

کتاب حیات منشاویؒ کی رسم اجراء ، جناب محمد محمود علی و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : شرفیہ تجوید و قرات حفظ اکیڈیمی اینڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے بموجب جامع مسجد عالیہ میں 400 ویں درس تجوید و قرات کلام اللہ کی تکمیل کے پر مسرت موقع پر 20 دسمبر بروز اتوار کو بعد نماز عصر تا عشاء مسجد عالیہ گن فاونڈری میں ایک تقریب منعقد ہوگی ۔ جس میں کتاب حیات منشاویؒ کا بدست استاذ القراء خادم القرآن و سعودی انعام یافتہ قاری محمد علی خان حفظ بقلم حافظ و قاری محمد نصیر الدین منشاوی اسلامک ریسرچ اسکالر و خطیب جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری رسم اجراء انجام پائے گی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کے علاوہ جناب عثمان آبی ( ترکی ) شرکت کریں گے ۔ جب کہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے حضرت رحمن جامی ، قاری محمد اقبال ، عبدالشکور ( سکریٹری / ڈائرکٹر تلنگانہ اردوا کیڈیمی ) ، حافظ محمد رشاد الدین ( جماعت اسلامی ) ، مولانا حسان فاروقی ( سنی دعوت اسلامی ) ، غلام یزدانی ( ایڈوکیٹ ) ، مضطر مجاز ( شاعر ) ، پروفیسر معین انصاری ( پالمیر یونیورسٹی شکاگو ، امریکہ ) ، ڈاکٹر مصطفی شریف ( ڈائرکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی ) ، ڈاکٹر محمد افتخار الدین ( میسکو ) ، ڈاکٹر نعمت اللہ خاں ( محمد خاں جیویلرس ) ، غلام اکبر ، میر محتشم خان ، ڈاکٹر فیض احمد اور دیگر شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق عصر تا مغرب دکن کے مایہ ناز عالمی شہرت یافتہ و عالمی شہرت یافتہ قراء کرام کلام اللہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔ جب کہ بعد نماز مغرب کتاب ’حیات منشاویؒ ‘ کی رسم اجراء انجام دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT