Wednesday , May 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسجد عثمانیہ وقار آباد کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ ملتوی

مسجد عثمانیہ وقار آباد کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ ملتوی

تانڈور ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مسجد عثمانیہ اننت گیری وقار آباد کو منہدم کر کے دوسری جگہ منتقل کرنے کے منصوبہ کو ضلع وقار آباد کے انتظامیہ نے ملتوی کردیا ہے ۔ قبل ازیں 1956 میں وقار آباد کے تفریحی مقام اننت گیری ہلز میں مسجد عثمانیہ تعمیر کی گئی اس وقت ٹی بی ہاسپٹل کے سرکاری ملازم الحاج محمد یوسف علی سابق امیر جماعت تبلیغ تانڈور ، جناب مولانا سعید خاں یو ڈی سی نے متحدہ جدوجہد کر کے مسجد تعمیر کی اور وقف بورڈ کے ریکارڈ میں اندراج کردیا ۔ موجودہ ضلع کلکٹر ضلع وقار آباد محترمہ دیویا دیورا نے سیاحوں کی سہولت کی خاطر مسجد کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا اور موجودہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کو اس فیصلہ سے مطلع کردیا ۔ اطلاع ملنے پر نائب وزیر اعلی و ریونیو منسٹر نے سخت الفاظ میں سرکاری مراسلہ ضلع کلکٹر کو روانہ کردیا ۔ ضلع وقار آباد کے مسلمانوں نے حکومت کے اس فیصلہ کی مذمت کی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT