Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / مسجد نبوی ؐکے امام شیخ حذیفی کے انتقال کی افواہ

مسجد نبوی ؐکے امام شیخ حذیفی کے انتقال کی افواہ

مدینہ منورہ ۔ /14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مسجد نبویؐ کے معروف امام و خطیب شیخ علی بن عبدالرحمن الحذیفی کے انتقال کی افواہ گشت کرتے ہی ان کے وفات کی تصدیق کیلئے کئی افراد نے ان کے فرزند سے رابطہ قائم کیا ۔ مسجد قباء کے امام شیخ احمد نے اپنے والد کی وفات سے متعلق زیرگردش افواہ کی سختی سے تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد محترم شیخ حذیفی خیریت سے اور مکمل صحت و عافیت کے ساتھ ہیں ۔ امام شیخ احمد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض لوگ مجھ سے میرے والد محترم شیخ عبدالرحمن الحذیفی کے بارے میں پھیلائی گئی خبر کے حوالے سے استفسار کررہے ہیں ۔ میں ان لوگوں کو اور تمام چاہنے والوں کو یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ الحمد اللہ شیخ علی بن عبدالرحمن مکمل صحت و عافیت سے ہیں ۔ اللہ رب العزت اپنی اطاعت اور عافیت کے ساتھ ان کی عمر دراز فرمائیں ۔ مدینہ منورہ میں حج 2016 ء کیلئے اقطاع عالم سے عازمین حج کی آمد کی سلسلہ شروع ہوا ہے ۔ ایسے میں مسجد نبویؐ کے امام و خطیب کے انتقال کی خبر پھیل گئی جس سے لوگوں میں تجسس پیدا ہوا اور اس خبر کی تصدیق کیلئے بے چین دکھائی دیئے ۔ ان کے فرزند امام مسجد قباء شیخ احمد نے مزید بتایا کہ ان کے والد کی وفات پانے سے متعلق خبر کی تردید کی گئی ہے اور ان کے چاہنے والوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ شیخ صاحب کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT