Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسجد کیلئے فنڈ منظوری کا مطالبہ

مسجد کیلئے فنڈ منظوری کا مطالبہ

جنگاؤں ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمرویلی میں قدیم مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ مقامی حضرات جو اس موضع سے شہر حیدرآباد ، ورنگل و دیگر علاقوں میں منتقل ہوگئے وہ لوگ دلچسپی لیکر مسجد کو اچھی طرح سے تعمیر کررہے ہیں ۔ مسجد کمیٹی صدر نواز پٹیل نے کہا کہ اس میں ہر ایک مسلمان کا تعاون ہے اس مسجد کو صحیح طریقہ سے چونا وغیرہ ڈالکر پختہ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ کمرویلی چیریال منڈل میں واقع ہے اس گاؤں کی ایک تاریخ ہے یہاں پر ایک ہندوؤں کا بڑا مندر ہے ۔ تلنگانہ چیف منسٹر مسٹر کے سی آر نے کمرویلی کا کئی مرتبہ دورہ کیا اس کے علاوہ ریاستی وزراء دورہ کئے مندر کی ترقی کی طرف فنڈز الاٹ کررہے ہیں جبکہ اس گاؤں میں مسلمان کافی تھے ابھی بھی چند لوگ ہیں ان کی سہولت کیلئے مسجد کیلئے بھی ریاستی حکومت فنڈ الاٹ کرے اس موقع پر زاہد پٹیل ، فخرالدین ، جمال شریف ایڈوکیٹ موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT