Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / مسجد کے امام پر عصمت ریزی کا غلط الزام لگانے والی عورت کیخلاف عدالت کا حکم

مسجد کے امام پر عصمت ریزی کا غلط الزام لگانے والی عورت کیخلاف عدالت کا حکم

مظفرنگر ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی ایک عدالت نے ایک 30 سالہ عورت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے جس نے گذشتہ سال ایک مسجد کے امام پر اس کی عصمت ریزی کا غلط الزام لگایا تھا لیکن دوران مقدمہ عورت اور تین گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج ممتاز علی نے بجنور کی جامع مسجد کے سابق امام مولانا انوارالحق کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر منسوبہ الزامات سے بری کردیا۔ وکیل استغاثہ کے مطابق عدالت نے مظفرنگر کی عورت اور اس کے شوہر کے بشمول چار افراد پر عدالت میں غلط ثبوت پیش کرنے کے ضمن میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دی ہے۔ اس عورت نے الزام عائد کیا تھا کہ امام نے اس کو بدروحوں سے محفوظ رکھنے کے بہانہ عصمت ریزی کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT