Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مسجد کے امام پر چاقو سے حملہ

مسجد کے امام پر چاقو سے حملہ

بریلی ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ نواب گنج میں چہارشنبہ کے دن ایک مسجد کے امام کو چھرا گھونپنے کے الزام میں ایک کمسن لڑکا کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جس نے بطور انتقام یہ کارروائی کی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ چھٹویں جماعت کے طالب علم نے کیس درج کرنے کے بعد اقبال جرم کرلیا ہے ۔ ہاسپٹل میں زیر علاج امام صاحب نے بتایا کہ لڑکا نے یہ حملہ اس کے والد چھوٹن کی ایماء پر کیا ہے جو کہ موقع واردات پر موجود تھا ۔ پولیس مفرور چھوٹن کی تلاش میں ہے ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر راجیو شرما نے بتایا کہ کچھ دن قبل امام صاحب نے لڑکے کے والد کی برسر عام بے عزتی کی تھی جس پر لڑکے نے انتقام لینے کے لیے یہ حملہ کردیا ہے ۔
آسام میں اوسط شدت کا زلزلہ
ریاست سیلاب سے بھی متاثر
نئی دہلی ، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے کربی انگلانگ خطہ میں آج اوسط شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی ریکٹر اسکیل پر پیمائش 3.0 ریکارڈ ہوئی۔ انڈیا مٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ زلزلہ 11.21 بجے دن 30 کیلومیٹر کی گہرائی میں محسوس کیا گیا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دریں اثناء آسام میں مانسون کی شروعات کے بعد سے سیلاب کی تشویشناک صورتحال برقرار ہے اور تین متاثرہ ریاستوں میں اب تک 53 اموات ہوچکی ہیں۔ اتفاق سے آج ہی آئی ایم ڈی نے شمالی اور مشرقی ہند کیلئے آئندہ ایک ہفتے ’’اچھی بارش‘‘ کی پیش قیاسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT