Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / مسجد کے قریب بم دھماکہ، چھ پولیس اہلکار ہلاک

مسجد کے قریب بم دھماکہ، چھ پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ ۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس چیک پوائنٹ کے قریب کچرے کے ڈھیر میں رکھے گئے طاقتور بم کے پھٹنے سے کم و بیش چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی چھ بتائی گئی ہے۔ اس بم دھماکے کو سیکوریٹی فورسیس کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش سے تعبیر کیا گیا ہے۔ مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا کے مطابق دھماکہ پیرامڈس روڈ پر ایک مسجد کے قریب ہوا جس میں چھ پولیس اہلکار بشمول دو افسران ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں چار شہری اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دھماکہ سیکوریٹی فورسیس کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا کیونکہ دھماکے سے سیکوریٹی فورسیس کی ایک گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی جبکہ آس پاس ٹھہری ہوئی دوسری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ گذشتہ ماہ بھی قاہرہ میں ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک سابق مصری جج بال بال بچ گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT