Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مسعود اظہر ‘ پاکستان کی حفاظتی تحویل میں : سرتاج عزیز

مسعود اظہر ‘ پاکستان کی حفاظتی تحویل میں : سرتاج عزیز

نئی دہلی 22 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جئیش محمد تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر 14 جنوری سے پاکستان کی حفاظتی تحویل میں ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان کے خارجی امور کے مشیر سرتاج عزیز نے یہ بات کہی ۔ ہندوستان نے مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ حملوں کا سرغنہ قرار دیا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ کے بعد ملتوی کردہ معتمدین خارجہ بات چیت کی تاریخوں کا تعین کرنا ہندوستان کی ذمہ داری ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ کا ماہ مارچ کے ابتدائی ایام میں دورہ کرسکتی ہے تاکہ اس حملہ کی تحقیقات کی جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ملک اس حملہ کی تحقیقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں سے متعلق ایک موبائیل نمبر دہشت گرد گروپ کے ہیڈ کوارٹرس بہاولپور پاکستان سے متعلق ہے اور پاکستان نے حملہ کے تعلق سے جو ایف آئی آر درج کیا ہے وہ ایک منطقی اور مثبت قدم ہے ۔ سرتاج عزیز نے ایک ٹی وی چینل پر کہا کہ مسعود اظہر کو جئیش محمد کے دوسرے کارکنوں کے ساتھ حفاظتی حراست میں رکھا گیا ہے اور تنظیم کے کچھ ٹھکانوں کو بھی مقفل کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT