Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / مسلح افراد کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

مسلح افراد کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ علاقے شمالی سیناء میں مسلح افراد نے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسلح افراد نے شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش میں چہارشنبہ  کی رات ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد ان کا پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار مارے گئے اور تین رنگروٹ زخمی ہوگئے ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے فورسز کارروائی کررہی ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے جزیرہ نما سیناء میں داعش اور دوسرے گروپوں سے وابستہ جنگجوؤں نے مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جولائی 2013ء میں برطرفی کے بعد سے سکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ برپا کررکھی ہے اور وہ آئے دن فوج اور پولیس اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT