Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / مسلح افواج میں خواتین کے رول پر توجہ رموز و نکات کا جائزہ لینے کے بعد عنقریب فیصلہ، وزیردفاع کا بیان

مسلح افواج میں خواتین کے رول پر توجہ رموز و نکات کا جائزہ لینے کے بعد عنقریب فیصلہ، وزیردفاع کا بیان

نئی دہلی۔9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج مسلح افواج میں خواتین کی خدمات کو شامل کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اس خصوص میں رموز و نکات کا جائزہ لینے کے بعد بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ فوج میں خواتین کی شمولیت اور کارکردگی و ٹریننگ مشکلات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ ان کا یہ بیان ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہ کے اس بیان کے ایک دن بعد آیا ہے کہ فضائیہ میں بھی خواتین کو لڑاکا طیاتوں کے پائلٹس کی حیثیت سے شامل کئے جانے کی تجویز ہے۔ اس سلسلہ میں طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے۔ پاریکر نے کہا کہ مسلح افواج میں بھی خواتین کو شامل کرنے کی تجویز ہے لیکن اصولی طور پر ابھی تک منظوری نہیں دی گئی ہے۔ یہاں پر کچھ رکاوٹیں ہیں اور یہ دیکھنا ہے کہ خواتین کو تربیت دینے کے دوران کیا کیا مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ تمام امور کو ذہن میں رکھنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ جنگ کے موقع پر مسلح افواج میں خواتین کی خدمات کا استعمال بھی ایک مسئلہ بن جائے گا۔ ہندوستانی فضائیہ میں خاتون پائلٹس کے رول پر بھی بعض سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج میں جنگ کے دوران خواتین کو شامل کرنے کی تجویز پر بعض اندیشے ظاہر کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT