Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مسلح افواج کے پاس معقول ہتھیار :ارون جیٹلی کا بیان

مسلح افواج کے پاس معقول ہتھیار :ارون جیٹلی کا بیان

 

نئی دہلی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع ارون جیٹلی نے آج ادعا کیا کہ ہندوستانی مسلح افواج واجبی اور معقول حد تک ہتھیاروں سے لیس ہیں تاکہ ملک کے اقتداراعلیٰ کا دفاع کرسکیں۔ راجیہ سبھا میں جیٹلی کا ردعمل اپوزیشن ارکان کی جانب سے دفاعی تیاری کا مسئلہ اٹھائے جانے کے پس منظر میں سامنے آیا۔ اپوزیشن نے سی اے جی رپورٹ کے حوالہ سے تشویش ظاہر کی تھی کہ انڈین آرمی کو اسلحہ کی شدید قلت کا سامنا ہے، جو محض 10 روزہ جنگ کیلئے کافی ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ سی اے جی رپورٹ میں ہتھیاروں کی قلت کا حوالہ مخصوص وقت کی صراحت کیساتھ دیا گیا ہے۔

 

کشمیر میں علیحدگی پسند لیڈران کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال
سری نگر۔ 25 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے ہاتھوں 7 علیحدگی پسند لیڈران کی گرفتاری کے خلاف وادی کشمیر میں منگل کو جزوی ہڑتال رہی۔ اس دوران ریلوے حکام کی جانب سے جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل رکھی گئیں۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ سرینگر کے احکامات پر پائین شہر کے پانچ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ رہیں۔خیال رہے کہ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے این آئی اے کی جانب سے علیحدگی پسند لیڈران کی گرفتاری کے خلاف آج کشمیر میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔ این آئی اے نے پاکستان سے ہونے والی مبینہ ٹیرر فنڈنگ کی جانچ کے سلسلے میں منگل کے روز 7 علیحدگی پسند لیڈران کو گرفتار کرکے نئی دہلی منتقل کیا۔ ہڑتال کی اپیل پر بیشتر دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے ۔

TOPPOPULARRECENT