Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلخ پر بنیادی مسائل کے حل کا مطالبہ

مسلخ پر بنیادی مسائل کے حل کا مطالبہ

نظام آباد ۔6 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر آل انڈیا جمعیت القریش نظام آباد اسد غفور قریشی نے میونسپل کمشنر ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے سلاٹر ہائوز پر بنیادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیویژن نمبر 36 میں واقع سالاٹر ہائوز میں سی سی روڈ کی تعمیر عمل میں لائی جارہی تھی اور اسے اچانک روک دیا گیا ۔ سی سی روڈ کی تعمیر کو روکنے کی وجہ سے کئی مشکلات پیش آرہے ہیں اور اس علاقہ میں غریب افراد کی تعداد ہے اور کئی مرتبہ مسائل کا سامنا کرنا پڑااور آبی سہولتوں کی سربراہی بھی مستقل طور پر نہیں کی جارہی ہے ۔ اس کیلئے واٹر ٹینک کی تعمیر کو ناگزیر قرار دیا اور سلاٹر ہائوز پر زائد دو ٹینکس شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زیر التواء کاموں کو فوری شروع کرنے اور بائونڈری وال پر گیٹ نصب کرنے اور اس علاقہ میں صفائی کے کام انجام دینے اور اس خصوص میں فنڈس کی منظوری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT