Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مسلسل وارداتوں میں ملوث عادی سارق کی گرفتاری

مسلسل وارداتوں میں ملوث عادی سارق کی گرفتاری

حیدرآباد۔ 27 اگست (سیاست نیوز) سرقہ کی مسلسل وارداتوں میں ملوث ہونے والوں ایک عادی سارق کو پولیس راجندر نگر نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 4 لاکھ مالیتی طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔ ذرائع کے بموجب 22 سالہ محمد غوث پاشاہ ساکن چنتل میٹ راجندر نگر بچپن سے جرم کی دنیا میں ہے اور اسے کئی مرتبہ جیل بھیجا جاچکا ہے۔ سال 2011ء اور 2013ء میں سرقوں میں ملوث ہونے پر اسے دو مرتبہ جیل بھیجا گیا تھا۔ اپنے لڑکے کی حرکتوں سے تنگ اور سدھار کی غرض سے والدین نے اسے ممبئی بھیج دیا تھا لیکن وہ وہاں پر بری عادتوں کا شکار ہوگیا اور ہر پندرہ دن میں ایک مرتبہ شہر آکر مقفل مکانات میں چوری کیا کرتا تھا۔ اے سی پی راجندر نگر مسٹر گنگا ریڈی نے بتایا کہ غوث پاشاہ گزشتہ دنوں راجندر نگر اور لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں 10 سرقہ کی وارداتوں میں ملوث رہا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 4 لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ پولیس نے اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT