Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں میں اتحاد کی کوشش

مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں میں اتحاد کی کوشش

ٹرمپ کے پہلے بیرونی دورہ میں سعودی عرب، اسرائیل اور اٹلی شامل، فلسطینیوں کی تائید بھی متوقع
واشنگٹن۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی رہنما کے طور پر اگلے جمعہ کو اپنے پہلے بیرون ملک کے دورے کے لئے روانہ ہوں گے ۔وائٹ ہاؤس نے آج اس بات کی اطلاع دی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کو متحد کرنے کے لئے مسٹر ٹرمپ اپنے اس پہلے بیرون ملک دورے کے دوران سعودی عرب، اسرائیل اور اٹلی جائیں گے ۔ مسٹر ٹرمپ کے اس بیرون ملک کے دورے کا اہم مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو فروغ دینا بھی ہے ۔قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر ٹرمپ اسرائیلی دورے کے دوران یہودیوں سے امریکہ کی قربت و محبت کے معاملہ کو اہمیت کے ساتھ پیش کریں گے ۔ مسٹر میک ماسٹر کے مطابق مسٹر ٹرمپ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے جس میں وہ فلسطینیوں کے احترام اور ان کے حقوق کی حمایت کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT