Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / مسلمانوں میں انتہاء پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی : ٹرمپ

مسلمانوں میں انتہاء پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا شوٹ آؤٹ کے واقعہ کے بعد اس وقت پورے امریکہ میں تشویش اور خوف کی لہر پائی جاتی ہے اور دوسری طرف آئندہ سال امریکہ میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کی مہمات بھی چلائی جارہی ہیں۔ ایسی ہی ایک مہم کے دوران ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسند مسلمان ملک کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ مسلمانوں کی حرکات و سکنات اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا کرنا ہی فی الحال وقت کی اہم ضرورت ہے جسے ہم حقیقی چوکسی اور نگرانی سے تعبیر کرسکتے ہیں۔ مساجد پر نظر رکھی جانی چاہئے کیونکہ حالیہ دنوں میں جتنی خراب صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ کبھی نہیں ہوئی۔ مسلمانوں میں انتہاء پسند بڑھتے جارہے ہیں جن کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اب بھی نہیں جاگے تو سمجھ لیجئے ہم اپنے آپ کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید فاروق کی بہن نے جو ’’معصوم رویہ‘‘ اختیار کرتے ہوئے جذباتی بیانات دیئے ہیں اس سے قتل عام جیسے جرم کی سنگینی کم نہیں ہوجاتی۔

TOPPOPULARRECENT