Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو %12 تحفظات تحریک آج نارائن پیٹ میں جلسہ ٔعام

مسلمانوں کو %12 تحفظات تحریک آج نارائن پیٹ میں جلسہ ٔعام

حیدرآباد۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) مسلمانوں کو 12% تحفظات یقینی کے مقصد سے جاری مہم کے حصہ کے طور پر نارائن پیٹ میں 25 مارچ بروز جمعہ 7 بجے شام ماڈرن ہائی اسکول کے وسیع و عریض میدان میں عظیم الشان جلسۂ عام منعقد ہورہا ہے۔ تحریک کے روح رواں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے علاوہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر راجندر ریڈی، ٹی آر ایس ضلع جنرل سیکریٹری مسٹر کے شیو کمار ریڈی، صدر مسلم ریزرویشن فرنٹ جناب افتخارالدین احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالمجید بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ صدر تحریک تحفظات شاخ نارائن پیٹ جناب محمد امیرالدین نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس جلسہ کی سرپرستی جناب سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین، جناب محمد نواز موسیٰ اور جناب غلام محی الدین چاند کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT