Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو احساس کمتری کا شکار نہ ہونے کا مشورہ

مسلمانوں کو احساس کمتری کا شکار نہ ہونے کا مشورہ

محبوب نگر /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کے موجودہ حالات میں مسلمان ہرگز احساس کمتری کا شکار نہ ہوں ۔ بلکہ اپنی مکمل توجہ حصول تعلیم اور ہنر پر مرکوز کریں تاکہ وہ قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد احمد این آر آئی نے بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر میں ساتویں ہفتہ واری مذاکرے میں بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عہدوں پر فائز ہوکر نوجوان یقیناق قوم کی ترقی میں معاون ہوسکتے ہیں ۔ مذاکرہ کی صدارت غلام غوث شریک معتمد نے کی ۔ حبیب عبدالرحمن لکچرار اور محمد احمد مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے سنٹر کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی کہ سرکاری جائیدادوں پر تقررات کیلئے مسابقتی امتحانات میں مسلم نوجوانوں کو تیار کیا جارہا ہے ۔ حبیب عبدالرحمن نے کہا کہ مسلم نوجوان فوری داخلہ لیتے ہوئے اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کی نیت سے محنت کریں ۔ غلام غوث نے کہا کہ بہت جلد ’’ ٹیٹ ‘‘ کیلئے بھی کوچنگ شروع کی جارہی ہے ۔ اسپوکن انگلش کی کلاسیس جاری ہیں ۔ نوجوان اس سے استفادہ کریں ۔ معتمد نشر و اشاعت محمد تقی حسین تقی نے کہاکہ ہر اتوار کو منعقد ہو رہے مقابلے نوجوانوں کو صحیح سمت متعین کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں ۔ اگلے اتوار سے حیدرآباد کے ماہر دانشوروں کو مدعو کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس موقع پر مولانا محمد فخرالدین رشادی ، الیاس مجاہد ، عبدالقدوس ، عدالواجد ، محمد مسیح الدین ، نمائندہ کونسلر و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT