Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو آپسی اختلافات فراموش کرنے پر زور

مسلمانوں کو آپسی اختلافات فراموش کرنے پر زور

مائنمار میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف ریالی و خطاب، مجیداللہ خان فرحت کا ردعمل
حیدرآباد 10 ستمبر (پریس نوٹ) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی و قتل عام کے خلاف مجلس بچاؤ تحریک کے زیراہتمام احتجاجی ریالی ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ سے نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کرتے ہوئے یاقوت پورہ بڑا بازار پر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ صدر مجلس بچاؤ تحریک جناب مجید اللہ خان فرحت نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہندسوں کی طاقت کی بنیاد پر کوئی اکثریت جب کسی اقلیت کے انسانی حقوق پامال اور نسل کشی و قتل عام و دہشت گردی، نت نئے دہشت گردی کو جنم دیتی ہے جس سے انسانیت تباہ و برباد ہوتی ہے جیسا آج میانمار میں ہورہا ہے اور اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، انسانی حقوق کمیشن، اقوام عالم کے قائدین میانمار میں ہونے والی نسل کشی اور انسانی حقوق کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی اور معاشی نسل کی بنیاد پر اپنا ایجنڈہ طے کیا جارہا ہے جو اس بات کا اعلان کررہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے بے مقصد ہوچکے ہیں صرف مفادات کے لئے طاقتور ملک رنگ و نسل کی بنیاد پر عالمی قوانین کی گفتگو و محبت کی جاتی ہے۔ جناب مجید اللہ خان نے کہاکہ اس پس منظر میں عالم اسلام اور مسلمانوں کو تمام اختلافات صرف نظر کرتے ہوئے قرآن کے پیغام پر متحد ہوتے ہوئے پوری طاقت کا مظاہرہ ہی دنیا کو ان کے وجود کا احساس دلا سکتا ہے۔ آج حالات پر ہم ماتم کے بجائے حالات کو سمجھنا اور حالات سے مقابلہ کرنے کی ترتیب و ترکیب و صلاحیتوں کو مسلم معاشرہ میں قائم کرنا ہوگا۔ اس جلسہ کو جنرل سکریٹری مصطفی محمود، مولانا غیاث پاشاہ قادری اور مولانا سید طاہر، جناب راشد ہاشمی اور تحریک کے قائدین نے مخاطب کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT