Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / مسلمانوں کو بارک اوباما کی عیدالفطر کی مبارکباد

مسلمانوں کو بارک اوباما کی عیدالفطر کی مبارکباد

واشنگٹن ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے مسلمانان عالم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان افراد کیلئے دعا کی جو اورلینڈو ، استنبول، ڈھاکہ، بغداد اور مدینہ منورہ میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مسلمانوں کیلئے عید ایک موقع ہے کہ 30 دن کے روزہ کے دوران وہ جن اقدار سے وابستہ رہے تھے ان کی باقی زندگی میں بھی پابندی کریں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ عرصہ میں مسلم امریکیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ ہم انہیں تحفظ کا تیقن دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT