Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے چیف منسٹر کے سی آر سنجیدہ

مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے چیف منسٹر کے سی آر سنجیدہ

ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر جشن یوم آزادی تقریب، جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔15اگست (سیاست نیوز)نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے اپنے رہائش واقع منسٹرس کوارٹرس بنجارہ ہلز پر قومی پرچم کشائی انجام دیتے ہوئے 70ویں جشن یومِ آزادی تقریب منائی اور عوام کویومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے اس موقع پر ملک کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدان وطن کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ہم وطنوں سے ملک میں امن و بھائی چارے کو قائم رکھنے کی اپیل کی اور امن کو ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست بالکل نئی ریاست ہونے کے باوجود ترقی میں بے مثال ہے اور اس میں تمام طبقات کو ترقی کا حصہ بنانے کیلئے پابندعہد ہے حکومت مسلمانوں اور درج فہرست طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مسلمانوں کی معاشی حالات کا پتہ لگانے کے لیے تشکیل کردہ کمیشن آف انکوائری یعنی سدھیر کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر رائو کو پیش کردی ہے وزیراعلیٰ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مسلمانوں کو آبادی کے اعتبار سے تحفظات فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کو ریاست تمل ناڈو کی طرز پر تحفظات فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تا کہ اس میں کسی قسم کی پیچیدگیاں نہ ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ماضی میںبھی سارے ملک کے لئے گنگاجمنیٰ تہذیب کا مرکزمانا جاتا تھا اور اب تک چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی نگرانی میںریاست تلنگانہ آپسی بھائی چارہ اور گنگاجمنی تہذیب کے فروغ کی مثالیں پیش کررہا ہے ۔ انہوں نے مستقبل میںبھی عوام کو دی جانے والی سہولتوں کوجاری رکھتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو مثالی ریاست کا درجہ فراہم کرنے کا عوام کو یقین دلایا۔انہو ں نے کہاکہ بلاتفریق مذہب اور ذات پات اور ریاست میںمعاشی پسماندگی کاشکارتمام طبقات کی فلاح وبہبود حکومت تلنگانہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

TOPPOPULARRECENT