Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات کا وعدہ کے سی آر نے فراموش کردیا

مسلمانوں کو تحفظات کا وعدہ کے سی آر نے فراموش کردیا

ورنگل 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جئے پال ریڈی سابق مرکزی وزیر نے ورنگل میں کانگریس بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر 18 ماہ سے اقتدار میں ہیں۔ اتنے عرصہ میں اُنھوں نے عوام کی بھلائی کا کوئی کام نہیں کیا۔ صرف اعلانات کررہے ہیں۔ کے سی آر 2014 ء انتخابات کے موقع پر عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کیا۔ عوام سے وعدے کرنا ہی اپنا مقصد بناچکے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی نے کہاکہ اُنھوں نے گزشتہ نصف صدی میں چندرشیکھر راؤ جیسا کوئی لیڈر نہیں دیکھا جو عوام سے اتنے وعدہ کرتا ہو۔ تلنگانہ میں کسان پریشان ہیں اُن کے قرضوں کی معافی کی ضرورت ہے، قرض کے بوجھ تلے کسان خودکشی کررہے ہیں۔ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ٹی آر ایس حکومت یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ دلتوں اور مسلمانوں سے جو وعدے کئے گئے وہ سب بھول گئے۔ ایک دلت کو چیف منسٹر اور مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا اعلان کیا تھا اُن سب کا کیا ہوا؟ ٹی آر ایس حکومت میں طلبہ بھی پریشان ہیں۔ جئے پال ریڈی نے کہاکہ جس طرح بہار کے عوام نے بی جے پی کو شکست دیتے ہوئے مغرور وزیراعظم مودی کا بُرا حال کیا ہے اُسی طرح ورنگل کے عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ٹی آر ایس سبق سکھاتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں۔ انھوں نے کہاکہ ورنگل کے عوام کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے۔ ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کو زبردست دھکا دینے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس نے ایک قابل ترین شخص سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا کو انتخابی میدان میں اُتارا ہے۔

TOPPOPULARRECENT