Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات کیلئے بی سی کمیشن کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم

مسلمانوں کو تحفظات کیلئے بی سی کمیشن کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم

چیف منسٹر کے سی آر کا عظیم کارنامہ، الحاج محمد سلیم ٹی آر ایس ایم سی کا بیان
حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے میں چیف منسٹر کے سی آر کی نظیر نہیں ملتی۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے راہ ہموار کرتے ہوئے بی سی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد سلیم رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے کیا۔ انہوں نے بی سی کمیشن کے قیام کو ریاستی کابینہ کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور اس اقدام کو مسلمانوں کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی سی کمیشن کے قیام میں روزنامہ سیاست نے اہم رول ادا کیا ہے۔ محمد سلیم روزنامہ سیاست بالخصوص نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کی کاوشوں کی ستائش کی اور کہا کہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کیلئے بی سی کمیشن کے قیام اور اس کی بار بار توجہ مبذول کروائی گئی۔ یہ کوشش مسلمانوں کے حق میں زبردست انقلابی تبدیلی کا نقیب ہوگی۔ محمد سلیم جو بی سی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ بتایا کہ 12 فیصد تحفظات سے مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سیاسی صورتحال تبدیل ہوگی اور مسلمان ریاست میں مثالی ترقی کریں گے اور ریاست تلنگانہ ملک کی مثالی ریاست بن جائے گی۔ انہوں نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت کو اقلیت دوست حکومت قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کے اقدامات کی ستائش کی اور سرکاری اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری طور پر فراہم کئے جارہے مواقعوں سے مستفید ہوں اور تعلیم و روزگار کے میدان میں مسابقت کیلئے تیار رہیں چونکہ ملک کی کسی اور ریاست میں مسلمانوں کی ترقی کیلئے ایسے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس طرح ریاست تلنگانہ میں انجام دیئے جارہے ہیں۔ جناب محمد سلیم نے بی سی کمیشن کے قیام پر ریاستی کابینہ کو مبارکباد دی اور ساتھ  ہی روزنامہ سیاست کے نیوزایڈیٹر کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اظہارتشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT