Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات کیلئے راہول گاندھی کی حمایت

مسلمانوں کو تحفظات کیلئے راہول گاندھی کی حمایت

سپریم کورٹ کی دستوری بنچ میں 18 اپریل کو 4 فیصد تحفظات پر سماعت
حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے مسلمانوں کو تحفظات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کو سابق وائی ایس آر راج شیکھر ریڈی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 4 فیصد تحفظات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں 18 اپریل کو سپریم کورٹ کی دستوری بنچ کے سامنے کیس کی بھرپور پیروی کی جائے گی ۔ راہول گاندھی کی ہدایت کے باعث سابق وزیر قانون سلمان خورشید نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ درخواست کی سماعت کے دوران نمائندگی کی تھی ۔ آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھویرا ریڈی نے دہلی میں راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی ۔ سپریم کورٹ میں یہ درخواست سابق وزیر محمد علی شبیر کے علاوہ اے پی سی سی سربراہ نے بھی درخواست داخل کی ہے ۔ مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کے کاز کیلئے بھرپور حمایت کرنے کا تیقن دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کی ترقی کیلئے ہمیشہ آگے رہی ہے ۔ واضح رہے کہ 2004 میں اس وقت کی حکومت نے عاملہ احکامات کے ذریعہ مسلمانوں کو 5 فیصد تحفظات دئے تھے ۔ لیکن آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ان تحفظات کے خلاف درخواست داخل کی تھی ۔ ہائی کورٹ نے تحفظات فراہم کرنے حکومت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا تھا ۔ لیکن سپریم کورٹ میں داخل کردہ اپیل کے بعد تحفظات کو کیس کے حتمی فیصلے تک جاری رکھنے کا حکم دیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر حکم التواء دیتے ہوئے حکومت کو تحفظات کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دی تھی ۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کی دستوری بنچ تشکیل دی گئی جس میں تحفظات کے تعلق سے داخل کردہ اپیلوں کی سماعت ہوگی ۔ 18 اپریل کو اس سماعت ہونے جارہی ہے ۔ 4 فیصد تحفظات کی وجہ سے زائد از 10 ہزار ڈاکٹرس ایک لاکھ انجینئیرنگ گریجویٹس کو فائدہ ہوا ہے اور ہزاروں مسلم نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں میں روزگار حاصل ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT