Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات کی مخالفت مذہبی سیاست ختم کی جائے : کشن ریڈی

مسلمانوں کو تحفظات کی مخالفت مذہبی سیاست ختم کی جائے : کشن ریڈی

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی نے تلنگانہ میں مذہبی سیاست کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسمبلی میں قائد بی جے پی مقننہ پارٹی جی کشن ریڈی نے کہاکہ تعلیمی شعبہ اور ملازمتوں میں مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی نامناسب ہے۔ اُنھوں نے آج کابینہ کے اجلاس میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے تعلق سے فیصلے کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ سابق وائی ایس راج شیکھر ریڈی حکومت نے مسلمانوں کو جو 4 فیصد تحفظات فراہم کئے ہیں، اُن سے بھی فوری دستبرداری اختیار کی جانی چاہئے۔ کشن ریڈی نے کہاکہ مسلمانوں کو تحفظات کے خلاف بی جے پی قومی سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT