Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو تحفظات کے بل کی منظوری پر مسلم نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

مسلمانوں کو تحفظات کے بل کی منظوری پر مسلم نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

جناب عامر علی خان کی تحریک سے تحفطات کی فراہمی : عبدالمقیت چندا
شمس آباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) راجندر نگر حلقہ کے شاستری پورم ڈیویژن کے مسلم نوجوانوں نے بابر شاہ اور صدام کی قیادت میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے سینکڑوں نوجوانوں کو پارٹی کا کھنڈوا پہناکر پارٹی میں استقبال کیا ۔ اس موقع پر عبدالمقیت چندا نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے مسلمانوں سے جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کر رہے ہیں ۔ چیف منسٹر نے تقریباً 140 جلسوں میں مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ جس کی تکمیل کیلئے سدھیر کمیشن قائم کیا اور پھر سدھیر کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد بی سی کمیشن قائم کرکے تحفظات کی منظوری کیلئے اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں اسے منظور کیا ۔ جس کیلئے ہم چیف منسٹر ، کے ٹی آر، وزراء ، ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل سے دل کی گہرائیوں سے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارا ہے ۔ عبدالمقیت چندا نے کہا کہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی تحریک کا اثر ریاست بھر میں دیکھا گیا اور جگہ جگہ تحفظات فراہم کرنے کے مطالبات کئے گئے اور حکومت اپنے وعدہ کی تکمیل کیلئے مزید سنجیدہ ہوتے ہوئے خصوصی اجلاس طلب کرکے اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں بل کو منظور کیا اور پارلیمنٹ میں بھی بل کو پیش کرتے ہوئے منظور کرانے کا وعدہ کیا ۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اشرف ، مصیح ، محمد ، ایوب ، مسعود اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر بی راجیش یادو ، محمد شوکت ، محمد یونس ، محمد سجاد علی ، محمد خلیل ، محمد فیروز ، سید مزمل احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT