Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو قائد ملت لسان الامت جیسی شخصیت کی ضرورت

مسلمانوں کو قائد ملت لسان الامت جیسی شخصیت کی ضرورت

ایم بی ٹی کا جلسہ یاد قائد ملت ، مجید اللہ خاں فرحت و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔13اپریل(سیاست نیوز) قائد ملت لسان الامت نواب محمدبہادر خان علیہ الرحمہ ایک سچے عاشق رسولؐ تھے جنھوں نے اپنی آخری سانس تک دین اسلام کی تبلیغ اور ملت اسلامیہ کے بکھرے ہوئے شیرازے کو متحد کیا ہے ۔ آج کے پرآشو ب دور میں نہ صرف ہندوستان بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کو قائد ملت لسان الامت جیسی شخصیت کی ضرورت ہے جو فرقوں اور مسلکی اختلافات میں بٹے ہوئے مسلمانوں کی شیرازہ بندی کرسکے۔مجلس بچائو تحریک کے زیر اہتمام دبیر پورہ فلائی اوور برج پر منعقدہ جلسہ یاد قائد ملت سے ترجمان مجلس بچائو تحریک مجید اللہ خان فرحت نے اپنے انگیز خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ نوال الرحمن کی قرات کلام پاک سے ہوا اور تحریک الحاج سید طاہر نے نگرانی کی جبکہ مولانا حامد حسین شطاری ‘ جناب عبدالستار مجاہد‘ جناب اجمل الدین فارو قی ‘ جناب مصطفیٰ محمود‘ الطاف نصیب خان ‘ خواجہ پاشاہ‘ غیاث الدین نے بھی خطاب کیااور جناب سید علی عادل تشریف اللہی نے منظوم نذرانہ عقید ت پیش کیا۔ سابق کارپوریٹر امجد اللہ خان خالد‘ شکیل اللہ خان‘ راشد ہاشمی ‘ چاند بھائی اور دیگر بھی شہہ نشین پر موجود تھے۔ مجاہد صدیقی نے جلسہ کی کاروائی چلائی ۔ اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے ترجمان تحریک مجید اللہ خان فرحت نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ اپنے وعدے کے مطابق ریاست تلنگانہ میںمسلمانو ںکو 12 فیصد تحفظات فراہم کرے اور تلنگانہ کی تمام اوقافی جائیدادوں کو حاصل کرتے ہوئے وقف بورڈ کے حوالے کرے اور اس سے حاصل آمدنی کو غریب مسلمانوں کے لئے منشائے وقف کے تحت استعمال کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کے ماضی کا احیاء عمل میںلائے ۔ انہوں نے ملت اسلامیہ کی نمائندگی کے دعویداروں سے چار فیصد تحفظات کے متعلق سپریم کورٹ میںجاری سنوائی کا حصہ دار بننے کی تجویز بھی پیش کی۔ الحاج سید طاہر نے اپنے صدراتی خطاب میںقائد ملت لسان الامت نواب بہادر یادرجنگ علیہ الرحمہ کے ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل میں مجلس بچائو تحریک کا ساتھ دینے کی عوام سے اپیل کی۔ مولانا حامد حسین شطاری نے قائد ملت کو علم کا سمندر قراردیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی تمام زندگی میں دینی فکر کے حامل افراد کو ترجیح دی تاکہ ملت اسلامیہ کو متحد کیاجاسکے۔جناب عبدالستار مجاہد نے کہاکہ قائد ملت نواب بہادر یارجنگ علیہ الرحمہ ہندوستان بھر کے مسلمانوں کی نمائندہ شخصیت تھے جن کے ہاتھ پر لاکھوں افراد مشرف بہ اسلام ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT