Sunday , June 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہمی کا مطالبہ

مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہمی کا مطالبہ

اقدامات کرنے چیف منسٹر سے کاغذ نگر کے اقلیتی قائد عبدالوہاب کی خواہش
کاغذ نگر۔/7ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مسلم میناریٹی صدر عبدالوہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہیئے کہ جلد از جلد ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کرے۔ چندر شیکھر راؤ نے علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے دوران اور انتخابی جلسوں میں اقتدار حاصل کرنے کے چار ماہ کے اندرون مسلم اقلیتوں کو 12فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے ساتھ ہی مسلم اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے تلنگانہ کو سارے ہندوستان کی ریاستوں میں مثالی بنایا جائے گا۔ لیکن تقریباً 3 سال عرصہ کے باوجود مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات پر کے سی آر کے وعدہ کے مطابق عمل آوری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں میں ناراضگی اور مایوسی پائی جارہی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے اعلانات پر عمل آوری کرتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات نہیں دیئے جانے پر ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور نارضگی کی لہر چلنے کا خدشہ ہے۔ اس لئے جلد از جلد ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو اپنے وعدوں کے مطابق 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT