Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہمی کی مخالفت

مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہمی کی مخالفت

بی جے پی کی جانب سے 24مارچ کو اسمبلی کا گھیراؤ
کریم نگر۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیاب قیادت میں ریاست کی ترقی اور ریاست میں پچھڑے کمزور طبقات کی ترقی کے مقصد سے ہر ممکنہ کوشش کرنی ہے۔ بی جے پی او بی سی مورچہ کنوینر دودیلا سریدھر نے یہاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں بی جے پی او بی سی مورچہ ضلع صدر نرسمہا راجو کے ساتھ  پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی سیز کے اتحاد سے ہی بی جے پی نے یو پی میں غیر معمولی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کے بعد او بی سی مورچہ کام کرے گا۔ وزیر اعظم کا پیش کردہ میک اِن انڈیا سے بی سیز کے معاشی استحکام کیلئے او بی سی مورچہ ہر ممکن کوشش کرے گا۔ مسلمانوں کی ترقی پر بی جے پی کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن مسلمانوں کو مذہب کے نام پر مذہبی بنیاد پر ریزرویشن کی فراہمی کے خلاف ہے اور یہ آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے تاحال انہیں 4فیصد ریزرویشن سے ہی دیگر بی سیز کا نقصان ہورہا ہے، ہماری پارٹی اس کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اقلیتوں کو 12 فیصد ریزرویشن کے خلاف جاریہ ماہ کی 24تاریخ کو منظم کئے جانے والے احتجاجی مظاہرہ میں اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔  سریدھر نے کہا کہ حکومت چاہے لاکھ رکاوٹیں پیدا کرلے گھیراؤ ہوگا۔ ضلع کریم نگر، پداپلی، جگتیال، سرسلہ، قدیم ضلع سے بڑی تعداد میں اس احتجاجی مظاہرہ کی کامیابی کیلئے کوشش کی جائے گی ۔ بی جے پی قائدین ٹی ہری کمار گوڑ، گاجولا مونپا، سجاتا ریڈی، پرسنا، کمریا، کلیان راؤ ، شنکر، انجیا وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT