Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی منظوری کا خیرمقدم

مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی منظوری کا خیرمقدم

کورٹلہ میں مبین پاشاہ سابق صدر ٹی آر ایس کا بیان
کورٹلہ۔/18 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ سابق صدر ٹی آر ایس پارٹی نے ریاستی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں ریاستی کابینہ میں منظوری دیئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ جناب کے سی آر نے انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا ریاستی کابینہ اور قانون ساز کونسل میں 12فیصد مسلم تحفظات کے بل کی منظوری کے ذریعہ یہ ثابت کیا ہے کہ جناب کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ وعدہ کے پکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی ملے تقریباً 70 سال کا عرصہ ہورہا ہے اور اس دوران کئی حکومتیں اقتدار میں آئیں اور گئیں۔ جناب کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ واحد چیف منسٹر ہیں جو اس طرح کا جرأتمندانہ اقدام کئے ہیں جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ جناب محمد مبین پاشاہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی کابینہ میں 12فیصد مسلم تحفظات کی منظوری کا سہرا جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست ‘ کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ روز نامہ سیاست کی جانب سے ریاست گیر سطح پر چلائی گئی مہم کا نتیجہ ہے کہ ریاستی حکومت کو 12فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں حکومت کو اقدام اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے ریاستی کابینہ میں 12فیصد مسلم تحفظات بل کی منظوری پر جناب کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ کے علاوہ اس بل کی تائید کرنے والی تمام سیاسی پارٹیوں سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے 12 فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں ریاست گیر مہم چلاتے ہوئے تلنگانہ کے مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے پر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست کو دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست و کنوینر مسلم تحفظات کمیٹی کورٹلہ میں حکومت سے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 17دن تک زنجیری بھوک ہڑتال منعقد کئے تھے۔ مسلم تحفظات کمیٹی کورٹلہ کے تمام ممبروں کو مبارکباد دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT