Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا عظیم تحفہ

مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا عظیم تحفہ

حکومت کا کارنامہ تاریخی، میر عنایت علی باقری سٹ ون چیرمین کا اظہار مسرت
حیدرآباد۔16اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی شکل میں عظیم تحفہ دیا ہے اور اس کے ذریعہ مسلمانوں کو جو طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے ا س کا اندازہ نہیں لگا یا جاسکتا ۔ تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹر سمیتی کا اقتدار رہے یا نہ رہے حکومت تلنگانہ کا یہ تحفہ برسہا برس تک یاد رکھا جائے گا۔ جناب میر عنایت علی باقری صدرنشین سیٹ ون نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی و کونسل میں 12فیصد تحفظات بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے مسلمان چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ممنون و مشکور رہیں گے کیونکہ انہوں نے اقتدار کے حصول سے قبل جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرزمین ہند پر کئی سیاستداں ایسے گذرے ہیں جنہوں نے انتخابی منشور کو اقتدار حاصل کرنے کے بعد کوڑے دان میں پھینک دیاتھا جس کے سبب حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ کو یہ کہنا پڑا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور ناقابل اعتبار ہوتے جا رہے ہیں لیکن مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے انتخابی وعدہ کو پورا کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ ملک میں اب بھی اخلاقیات اور وعدوں کو پورا کرتے ہوئے کی جانے والی سیاست باقی ہے۔ جناب میر عنایت علی باقری نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے مسلمانو ںکو جو تحفہ دیا ہے اس کا کوئی بدل ممکن نہیں ہے کیونکہ اب تک صرف مسلمانو ںکودلاسہ دیئے جاتے رہے یا پھر ان کی پسماندگی اور معاشی حالت کے متعلق رپورٹس تیار کرتے ہوئے ان کی ہمتوں کو پست کیا جاتا رہالیکن موجودہ حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کی حالت پر مشتمل رپورٹس کو عوام میں لاتے ہوئے انہیں مذاق کا موضوع بنانے کے بجائے ان کی پسماندگی کو دور کرنے کے عملی اقدامات کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ ملک بھر میں صرف تلنگانہ راشٹر سمیتی ہی مسلمانوں کی ہمدرد سیاسی جماعت ہے جسے مسلمانوں کی ہر شعبہ میں ترقی عزیز ہے جبکہ کئی سیاسی جماعتیں خود کو سیکولر اور مسلمانوں کے متعلق صاف ذہن رکھنے کا دعوی کرتی ہیں لیکن عملی طورپر ان سیاسی جماعتوں نے کبھی یہ ثابت نہیں کیا اور تلنگانہ راشٹر سمیتی نے اپنے اقتدار کے تین برس مکمل ہونے سے قبل مسلمانوں کے لئے تحفظات میں 8فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ ہموار کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT