Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کیلئے حکومت سے نمائندگی کی مہم جناب عامر علی خاں کی افتخار احمد شریف سے ملاقات

مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کیلئے حکومت سے نمائندگی کی مہم جناب عامر علی خاں کی افتخار احمد شریف سے ملاقات

شمس آباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے شمس آباد کے دورہ کے موقع پر افتخار احمد شریف دوہری شہریت کے حامل کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کر کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ جناب عامر علی خاں نے کہا کہ جناب افتخار احمد شریف جو سبھی سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے بہترین تعلقات رکھتے ہیں ان تعلقات کی بناء وہ مسلمانوں کے لیے 12 فیصد تحفظات کے لیے بھی نمائندگی کریں تاکہ مسلمانوں کی معاشی حالت بہتر ہوجائے اور نوجوانوں میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے ۔ جناب افتخار احمد شریف نے کہا کہ وہ تمام سیاسی قائدین کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے لیے تحفظات کے لیے بات کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ مرکزی حکومت سے ہی نمائندگی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ کے لیے شکاگو روانہ ہورہے ہیں ۔ شکاگو میں بھی روزنامہ سیاست کی تحریک کو چلانے کا وعدہ کیا ۔ تحفظات کے لیے کام کرنے پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ سیاست قوم کی بھلائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے ۔ روزنامہ سیاست کے تحت کئی نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم ہورہی ہیں اور تعلیمی میدان میں بھی بڑے پیمانہ پر کام کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر جناب محمد یوسف علی خاں ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ وغیرہ موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT